1 اپریل 2015 - 16:39
امریکی میزائیل سسٹم کے خلاف جنوبی کوریا کے عوام کا احتجاج

جنوبی کوریا کے عوام نے جزیرہ نمائے کوریا میں امریکہ کے جدید ترین میزائیل سسٹم نصب کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے عوام نے ملک کی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرکے، امریکہ کے جدید ترین میزائیل سسٹم " تھاڈ" کو نصب کئے جانے کا پروگرام روکے جانے کا مطالبہ کیا۔

امریکی فوج نے رواں سال مارچ کے مہینے میں، اس کے بقول شمالی کوریا کے خطرے کا مقابلے کرنے کے لئے، اس میزائیل سسٹم کے نصب کئے جانے کو ضروری قرار دیا ہے۔

تھاڈ میزائیل کی ڈیزائننگ، بلندی پر بیلسٹک میزائیلوں کا پتہ لگآنے کے لئے کی گئی ہے اور یہ میزائیل، دو ہزار کیلو میٹر تک اہداف کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تھاڈ میزائیل، شمالی کوریا کے علاوہ روس کے بھی بعض حصوں کو کوریج دے سکتا ہے، جس کے پیش نظر ماسکو نے بھی اس میزائیل سسٹم کے نصب کئے جانے کی مخالف کا اعلان کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169